جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

خاکروبہ نے ملکہ حسن کا تاج سر پر سجا لیا

datetime 10  مارچ‬‮  2019 |

رباط(این این آئی) مراکش میں خاکروب(صفائی ستھرائی )کے پیشے سے وابستہ 22 سالہ دوشیزہ نے ملکہ حسن کا تاج سر پر سجالیا۔عرب ٹی وی کے مطابق مراکش میں ماحولیات اور سروسز گروپ اوزون کے زیر اہتمام مقابلہ حسن منعقد کیاگیا جس میں کثیر تعداد میں خاکروب لڑکیوں نے حصہ لیا۔ 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خاکروبہ حسنا فردوس یہ مقابلہ جیت گئیں۔مراکش کے دارالحکومت رباط

میں منعقدہ تقریب کے دوران حسنا فردوس کی ملکہ حسن کے طور پر تاج پوشی کی گئی۔ تقریب میں مراکش کی اہم سیاسی اور ثقافتی شخصیات بھی موجود تھیں۔ملکہ حسن کا تاج سر پر سجانے والی خوبصورت ترین خاکروبہ حسنا فردوس کا کہنا ہے کہ ملکہ حسن کا لقب خاکروب کا کام کرنے والی تمام لڑکیوں کے لیے باعث اعزاز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صفائی اورخاکروب کا کام کرنا کوئی معیوب بات نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…