بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

تھائی لینڈ : شہزادی کو وزرات عظمیٰ کیلئے نامزد کرنے پر اپوزیشن جماعت پر پابندی

datetime 8  مارچ‬‮  2019 |

بنکاک(این این آئی)تھالی لینڈ کی اعلیٰ عدالت نے وزرات عظمیٰ کے لیے شہزادی کو نامزد کرنے والی اپوزیشن جماعت اور اس کے 14 رہنماؤں پر 10 برس کی پابندی عائد کردی۔24 مارچ کو منعقد ہونے والے انتخابات میں تھائی لینڈ کے بادشاہ کی بہن 67 سالہ شہزادی اوبولرتنا ماہیدول کو وزیراعظم کے منصب کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت کے جج

ٹیکیٹ میناکانسٹ نے فیصلہ سنایا کہ اپوزیشن جماعت اور اس کے14 رہنماؤں پر 10 برس کے لیے پابندی عائد کی جاتی ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ 9 ججز پر مشتمل کمیٹی میں سے 3 نے فیصلے کے خلاف رائے دی۔اس سے قبل تھائی لینڈ کی الیکشن کمیشن نے بادشاہ ماہا وجیرالونگ کورن کی مخالفت کے بعد ان کی بڑی بہن شہزادی اوبولرتنا ماہیدول کو آئندہ عام انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا تھا۔ساتھ ہی وہ شاہی خاندان کی پہلا فرد تھیں جنہوں نے ملکی سیاست میں انٹری کا اعلان چند دن قبل کیا تھا۔شہزادی اوبولرتنا ماہیدول بادشاہ وجیرالونگ کورن کی بڑی بہن ہیں اور انہوں نے ملک کی اپوزیشن جماعت تھائی راکسا پارٹی کی جانب سے آئندہ ماہ مارچ میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔تھائی راکسا پارٹی کے خلاف عدالتی فیصلے کے بعد ملکی سیاست پر ہلچل مچ گئی اور امید کی جاری ہے کہ انتخابات میں 2014 سے اقتدار پر قبضہ کرنے والے سابق فوجی سربراہ پریوتھ چینوچا کامیاب رہیں گے۔شہزادی اوبولرتنا 1951 میں پیدا ہوئیں اور بیرون ممالک سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔انہیں شاہی خاندان کی سب سے رنگین مزاج شخصیت بھی مانا جاتا ہے۔شہزادی اوبولرتنا کو شاہی روایات کے خلاف اور عوامی امنگوں کے مطابق کام اور خدمات سر انجام دینے کا سہرا بھی جاتا ہے۔سیاست میں آنے سے قبل انہوں نے اداکاری میں بھی قسمت آزمائی اور متعدد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں شاندار کردار ادا کیے۔رنگین مزاج طبیعت کے باعث ہی انہوں نے 1972 میں شاہی اعزازات کو ٹھکرا کر امریکی شخص سے شادی کی اور مستقل طور پر امریکا منتقل ہوگئیں۔تاہم 1998 میں شہزادی کی طلاق ہوگئی اور وہ امریکا چھوڑ کر واپس تھائی لینڈ منتقل ہوگئیں۔شہزادی اوبولرتنا نے عدالتی احکامات کے بعد شاہی اعزاز حاصل کیا اور بطور شاہی فرد خدمات سر انجام دینے لگیں اور انہیں شاہی لقب بھی دیا گیا۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…