بدھ‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2026 

’’مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ ہیں‘‘ چین نے کھل کر حمایت کا اعلان کردیا

datetime 7  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد(سی پی پی )ترجمان وزارت خارجہ چین کا کہنا ہے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی حمایت کر تے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی پریس بریفنگ میں کیا۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت کے مابین اچھے پڑوسیوں والے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں ۔

پاکستان نے انسداد دہشتگردی سے متعلق بہت سے اہم اعلانات کئے جو دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی جنگ کی پالیسیوں ، کوششوں کے عین مطابق ہیں عالمی برادری کو پاکستان کے اس عمل کی حقیقی بنیادوں پر حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔تمام متعلقہ فریقین پاکستان سے بہتر تعاون کرکے ماحول کو ساز گار بنا سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا کسی فرد یا جماعت کو دہشتگرد فہرست میں ڈالنا انتہائی حساس ایشو ہے، چین اس معاملے کو سنجیدگی سے لے گا ۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں ہونے والی بحث میں بھی ذمہ داریوں کے ساتھ حصہ لیں۔ دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور چین نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پورا اترنے والی اور سدا بہار تعاون پر مبنی شراکت داری کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ہر سطح پر تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ۔چین کے نائب وزیر خارجہ ژوآن ژوکونگ کے دو روزہ دورہ پاکستان کے اختتام پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ اتفاق رائے چین کے نائب وزیر خارجہ کے پاکستان کے دو روزے کے دوران طے پایا مہمان نائب وزیر خارجہ نے قیام اسلام آباد کے دوران وزیراعظم،آرمی چیف ، وزیر خارجہ ، سیکرٹری خارجہ اور بری فوجکے سربراہ سے ملاقاتیں کی۔ انہوں نے وزارت خارجہ میں سیکرٹری خارجہ سے بھی بات چیت کی، ان ملاقاتوں میں مسلسل حمایت کرنے پر پاکستان نیچین کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بھارت کے ساتھ مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی پاکستان کی کوششوں کے بارے میں بتایا۔



کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…