اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز کو 201.823ارب کا خسارے کا سامنا ، جس پرقابو پانے کے لئے وفاقی حکومت نے نیپرا کو صارفین کے لئے بجلی کی قیمتوں میں 1.80ارب روپے اضافے کی اجازت دے دی ، اضافے کے بعد بجلی کی قیمت 17.33روپےفی یونٹ ہوجائے گی جو کہ اس وقت فی یونٹ 15.53روپے ہے۔
حکومت کے پاس اس وقت دو طریقے ہیں یا تو بجلی کی قیمتوں میں سبسڈی جاری رکھے دوسرا یہ کہ بجلی کی قیمتوں اضافہ کردے۔مجموعی صورتحال کے پیش نظر اس وقت سبسڈی جاری رکھنا ممکن نہیں رہا اس لئے حکومت نے 237ارب روپے کا ہنگامی شارٹ فال ختم کرنے کے لئے حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔