بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

الجزائری حکومت شہریوں کے پرامن احتجاج کا حق تسلیم کرے : امریکا

datetime 6  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے الجزائرمیں صدرعبدالعزیز بوتفلیقہ کی پانچویں بار صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے خلاف ہونے والے احتجاج روکنے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ساتھ الجزائرکی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ عوام کے پرامن احتجاج کے حق کو تسلیم کرے۔

اور مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کے پالیسی سے گریز کیا جائے۔خیال رہے کہ صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کی پانچویں بار صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے حکومت کے خلاف شدید احتجاج اور صدر بوتفلیقہ کی پانچویں بار نامزدگی کے مظاہرے کیے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان رابرٹ پالا ڈینو نے واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم الجزائر میں ہونے والے احتجاج پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے الجزائرکی حکومت کے ساتھ بھی ہمارے روابط موجود ہیں۔ امریکانے بتا دیاہے کہ واشنگٹن الجزائر میں عوام کے ساتھ اور پرامن احتجاج کرنے والوں کی حمایت کرتا رہیگا۔تاہم ترجمان نے احتجاج کے اسباب اور محرکات یا صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کی پانچویں بار نامزدگی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔الجزائر میں 22 فروری کو اس وقت ملک گیرمظاہرے شروع ہوگئے تھے جب عمررسیدہ صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ نے پانچویں بار صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…