اسلام آباد (آن لائن) سابق بھارتی جج مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے جنگ کے بیانات محض نورا کشتی ہے مودی انتخابات کی وجہ سے جنگ کا ماہول پیدا کررہے۔ عمران خان نے درست کہا کہ بات چیت ہی مسائل کے حل کا واحد راستہ ہے۔ 80 فیصد بھارتی میڈیا میں جھوٹ بولا جاتا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مرکنڈے کانجو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان نورا کشتی ہے کوئی جنگ نہیں ہوگی دونوں ممالک ایٹمی طاقت ہیں جنگ ہوئی تو لاکھوں لوگ مارے جائیں گے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک غریب ہیں جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے جنگ میں اربوں کا نقصان ہوتا ہے جنگ صرف سیاسی بیانات تک ہے انہوں نے کہا کہ بھارت میں بہت زیادہ مسائل ہیں بچے بھوک سے مررہے ہیں کئی لوگوں نے خود کشی کی ہے جنگی ماحول زیادہ دیر نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقریر سے متاثر ہوا ہوں سیاستدان اور شہری میں فرق ہوتا ہے عمران خان نے درست طور پر سمجھایا ہے عمران خان کرکٹر سے سیاستدان ہوگئے ہین اوروہ سکالر بھی ہیں وہ تاریخ کو جانتے ہیں انہوں نے درست کہا کہ جنگ شروع تو ہوجاتی ہے مگر ختم ہونے کا کوئی پتہ نہیں ہوتا عمران خان سے کچھ غلطیاں ہوئی ہیں مگر یہ درست ہے کہ بات چیت ہی مسائل حل کرنے کا واحد حل ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا میں 90۔95 فیصد جھوٹ بولا جاتا ہے صرف پانچ یا دس فیصد لوگ ہیں جو حقائق پر بات کرتے ہیں ایک سوال پر کہا کہ سچ میں طاقت ہوتی ہے مجھے جان کا کوئی خطرہ نہیں سچ آج نہیں تو کل ضرور مانا جائے گا۔ مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے جنگ کے بیانات محض نورا کشتی ہے مودی انتخابات کی وجہ سے جنگ کا ماہول پیدا کررہے۔