منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

قرآن پاک کا غلط ترجمہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی،قرآن ایکٹ پر من و عن عمل درآمد کا حکم

datetime 5  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے قرآن ایکٹ پر من و عن عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو قرآن پاک کا غلط ترجمہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کر دی ہے جسٹس شجاعت علی خان نے شہری محمد حسن کی درخواست پر سماعت کی

عدالتی حکم پر آئی جی پولیس پنجاب اسپیشل سیکرٹری ہوچیئرمین قرآن بورڈ پنجاب ،ایم ڈی اوقاف اور دیگر افسران لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ قادیانیوں کا ایک گرو قرآن پاک کے غلط ترجمے میں ملوث ہے جو چنیوٹ میں قادیانیوں کی جانب سے قرآن پاک کا غلط ترجمعہ کررہا ہے جبکہ افسران کو اطلاع دینے کے باوجود کاروائی نہیں ہورہی درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا حکم دے درخواست گزار نے ترمیم شدہ قرآن پاک کے نمونے بھی عدالت کے روبرو پیش کیے جسٹس شجاعت علی خان نے قرار دیا کہ رنگ نسل اور تعصب سے بالاتر ہو کر قرآن ایکٹ پر عمل در آمد کیا جائے ہم سب پاکستان کے شہری ہیں مگر قانون پر عمل درآمد ہر شہری پر فرض ہے عدالت نےآئی جی پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پنجاب پولیس فورس کے سربراہ ہیں اس معاملے کو خصوصی طور پر دیکھیں ہماری کسی کے ساتھ ذاتی رنجش نہیں بس قانون پر عمل ہونا چاہئیے عدالت نے واضح کیا کہ قرآن ایکٹ قرآن رولز کے تحت کارروائی بنتی ہے تو قانون حرکت میں آئے عدالت نے ڈی جی اوقاف سے استفسار کیا کہ آپ پر تو الزام ہے کہ آپ تعاون نہیں کرتے جس پر ڈی جی اوقاف نے کہا کہ یہ الزام اور تاثر بالکل غلط ہے محکمہ اوقاف اپنی ذمہ دارایاں پوری کر رہے ہیں لاہور ہائیکورٹ نے تمام وفاقی اور صوبائی ادارے کو قرآن ایکٹ پر عمل در آمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…