کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران درآمدات کم ہونے کے باوجود کسٹم ڈیوٹی کی وصولی ہدف سے زائد رہی، ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 152 ارب روپے وصول کئے گئے۔ایف بی آر کے مطابق پاکستان کسٹمز نے جولائی سے فروری کے
دوران 444 ارب روپے وصول کیے جبکہ آٹھ ماہ کا ہدف 436 ارب روپے رکھا گیا تھا۔درآمدی اشیاء پر سیلز ٹیکس کی مد میں 436 ارب روپے وصول کیے گئے، آٹھ ماہ میں ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی 6 فیصد اضافے سے 152 ارب روپے رہی۔