جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

ون پلس 7 کی پہلی جھلک سامنے آگئی

datetime 5  مارچ‬‮  2019 |

چین(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کی کمپنی ون پلس کے فونز کو آئی فون کا مدمقابل قرار دیا جاتا ہے اور اب اس کی نئی ڈیوائس کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔ ون پلس 7 کی پہلی تصویر لیک ہوکر سامنے آئی ہے اور اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ حقیقی معنوں میں بیزل لیس فون ہوگا۔ 6.5 انچ کے

لگ بھگ آل اسکرین فون میں آئی فون جیسے نوچ کی جگہ ویوو نیکس ایس جیسے فرنٹ کیمرا ڈیزائن دیا گیا ہے یعنی پوپ اپ سیلفی کیمرا۔ اس تصویر سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ پہلی بار یہ کمپنی اپنے کسی فون میں 3 بیک کیمروں کا سیٹ اپ دینے والی ہے۔ یہ کمپنی پہلے ہی اعلان کرچکی ہے کہ وہ اپنے نئے فون میں وائرلیس چارجنگ کا فیچر نہیں دے رہی۔ اس فون میں چارجنگ کے لیے یو ایس بی سی پورٹ دی جائے گی جبکہ ہیڈ فون جیک اس بار بھی غائب نظر آتا ہے۔ کمپنی کی جانب سے فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر دیا جائے گا کیونکہ بیک پر وہ نظر نہیں آرہا۔ اور یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ون پلس 7 میں نیا اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر دیا جائے گا اور گزشتہ برسوں کو دیکھا جائے تو یہ بھی امکان ہے کہ یہ نیا فون مئی یا جون میں متعارف کرا دیا جائے گا۔ اس کی قیمت کا ابھی اندازہ لگانا تو ممکن نہیں مگر عام طور ون پلس فونز کی قیمتیں کافی کم ہوتی ہیں۔ تو اب دیکھنا ہوگا کہ اس سال بھی یہ رجحان برقرار رہتا ہے یا کمپنی کی جانب سے قیمت کو اوپر کی جانب لے جایا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…