اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)برآمد کنندگان کیلئے خوشخبری، ایف بی آر نے 7 ارب 23 کروڑ روپے کے سیلز ٹیکس ری فنڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق برآمد کنندگان کو سیلز ٹیکس کی مد میں رقم ری فنڈ کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک کو سفارش بھجوا دی گئی ہے، 7 ارب
23 کروڑ کے سیلز ٹیکس ری فنڈ کرنے سے 898 برآمد کنندگان کو فائدہ ہوگا۔ایف بی آر نے بتایا کہ جن برآمد کنندگان کو ری فنڈ سے فائدہ ملے گا ان کا تعلق ٹیکسٹائل، لیدر، خوراک اور کھیلوں سمیت دیگر شعبوں سے ہے، ری فنڈ کی رقم بینک اکاؤنٹس اور بانڈز کے اجراء کے ذریعے دی جائے گی