لاہور (نیو زڈیسک)انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ملک ہے پاکستان میں سرمایہ کاری کی بہت گنجائش ہے اور حکومت کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری فروغ پارہی ہے مستقبل میں بڑے سرمایہ کار گروپ پاکستان آئینگے ،سی پیک روٹس پر خصوصی اقتصادی زونز ، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات ٹیکسوں میں چھوٹ سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید گنج کے
تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ عدیل اشفاق نے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ میں برطانوی پارلیمنٹ سے ملاقات کے دوران برطاینہ میں سرمایہ کاری کانفرنس کے انعقاد پر اتفاق کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس میں پاکستانی تاجر ، صنعتکار اور برطانوی سرمایہ کار گروپ شریک ہونگے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سرمایہ کاری کانفرنس و ملکی اشیاء کی نمائشوں کے انعقاد سے ملکی اشیاء کی مانگ میں اضافہ اور ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔