بدھ‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2026 

بلوچستان میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا

datetime 3  مارچ‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) بلوچستان میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔ محکمہ آبپاشی نے ڈیم میں مزید پانی جمع ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ہونے والی بارشوں کے بعد مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوا۔

دوسری جانب حب ڈیم میں بھی پانی کی سطح 301 فٹ تک پہنچ گئی جس کے بعد واٹر بورڈ نے حب ڈیم سے کراچی کو پانی کی فراہمی شروع کردی۔ واٹر بورڈ کے ترجمان کے مطابق کراچی کو حب ڈیم سے 8 کروڑ گیلن پانی کی فراہمی شروع ہوگئی۔بلوچستان میں واقع میرانی ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان تک پہنچ گئی، ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی صورت حال کسے نمٹنے کے لیے پاک فوج سے مدد طلب کرلی۔ پاک فوج نے میرانی ڈیم کے قریب حفاظتی کیمپ قائم کردیا جبکہ مکران ڈویژن میں ریسکیو آپریشن کے لیے پاک فوج کے 2 ہیلی کاپٹروں کی مدد طلب کرلی گئی۔واضح رہے کہ حب ڈیم اور کینجھر جھیل کراچی کو پانی کی فراہمی کے 2بڑے ذرائع ہیں، جہاں سے پانی دھابیجی، گھارو اور حب پمپنگ اسٹیشنز کے ذریعے شہر کو سپلائی کیا جاتا ہے۔کراچی کے ضلع ویسٹ کے علاقوں کو پانی کی فراہمی حب ڈیم سے ہوتی ہے اور گذشتہ کئی سال سے بارشیں نہ ہونے کے سبب علاقوں میں پانی کی فراہمی نہ ہونے کے برابر تھی۔  بلوچستان میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔ محکمہ آبپاشی نے ڈیم میں مزید پانی جمع ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ بلوچستان میں ہونے والی بارشوں کے بعد مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوا۔دوسری جانب حب ڈیم میں بھی پانی کی سطح 301 فٹ تک پہنچ گئی جس کے بعد واٹر بورڈ نے حب ڈیم سے کراچی کو پانی کی فراہمی شروع کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…