بدھ‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2026 

پشاور ریپڈ بس منصوبے میں مسافرو ں کوکرایہ کتنا دینا پڑے گا؟شاہراؤں پرکام مکمل ہو،سٹیشنوں پر کام بھی آخری مرحلے میں داخل ہو گیا 

datetime 3  مارچ‬‮  2019 |

پشاور(آن لائن) پشاور ریپڈ بس منصوبے میں کرایہ 10روپے سے 55روپے تک کرنے کی تجویز پراجلاس آج ہوگا۔ گزشتہ شب بی آرٹی بسوں کوتجرباتی بنیادوں پر چلایا گیا۔ حیات آباد میں تعمیر ہونے والی سڑکوں پر رات کے تاریکی میں بسیں چلائی گئی جبکہ انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے مطابق کام کے دوران شاہراہ کوبند کیاجاتاہے تاہم رش سے بچنے کے لئے سڑک کو بندنہیں کیا جارہاہے تاکہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

جی ٹی روڈ پر سڑکوں کی تعمیر کامرحلہ تیزی سے مکمل ہو گیا ہے شاہراؤں پرکام مکمل ہوگیا ہے جبکہ اب اسٹیشنوں پر کام بھی آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے خفیہ کیمروں اور سیکورٹی کے آلات کی تنصیبات بھی 27کلو میٹر شاہراہ پر شروع کردی ہے ۔ منصوبے سے آمدن کا تخمینہ 3.3ارب روپے لگایا جا رہاہے ۔ آج ہونے والے اجلاس میں فی سٹاپ کرایہ 10سے 55روپے لگانے کی منظوری دیدی جائیگی ۔ ‘ اس حوالے سے پراجیکٹ کے ترجمان کے مطابق کام 24گھنٹے جاری ہے جس کیلئے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے ترجمان کے مطابق کام کرنے والی کمپنی مقبول اینڈ سنز کیلسنز اور سی آر 21جی نامی کمپنیاں اس وقت تمام امور بین الاقوامی معیار کے مطابق سرانجام دے رہی ہیں ترجمان نے بتایا کہ پراجیکٹ کے دورانیہ میں اضافہ مختلف مقامات پر پراجیکٹ کو توسیع دینے کی وجہ سے کیاگیا ہے جبکہ ٹریفک کی روانہ کو بھی جاری رکھا گیا ہے‘ ترجمان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کسی قسم کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا اور صوبائی حکومت کی جانب سے کیاگیا بین الاقوامی طرز کا سفری منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا جس کیلئے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے  پشاور ریپڈ بس منصوبے میں کرایہ 10روپے سے 55روپے تک کرنے کی تجویز پراجلاس آج ہوگا۔ گزشتہ شب بی آرٹی بسوں کوتجرباتی بنیادوں پر چلایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…