اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل ) میں شامل ناموں کی کل تعداد12ہزار تک پہنچ گئی،سب سے زیادہ کس علاقے کے لوگ شامل ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 3  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزارت داخلہ کی جانب سے جاری دستاویز میں 12ہزار افراد کے نام ای سی ایل میں شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ گزشتہ3سال کے دوران1082افراد کے نام شامل جبکہ3049افراد کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے حیرت انگیز طور پر 138ایسے افراد کے نام بھی ای سی ایل میں شامل ہیں

جن کی رہائش کی معلومات بھی موجود نہیں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل ) میں شامل ناموں کی کل تعداد12ہزار تک پہنچ چکی ہے، گزشتہ تین برس میں1082افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کئے گئے جبکہ مجموعی طور پر3049افراد کو ای سی ایل سے چھٹکارا ملا، وزارت داخلہ کی جانب سے جاری دستاویز کے مطابق گزشتہ3سال کے دوران پنجاب کے451، سندھ کے317، خیبرپختونخواہکے96، آزاد کشمیر کے14، گلگت بلتستان کے4 اور اسلام آباد کے 38افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کئے گئے جبکہ پنجاب سے1103، سندھ سے613، خیبرپختونخواہ سے179، بلوچستان سے92، آزاد کشمیر سے56جبکہ گلگت بلتستان سے13افراد کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے، حیرت انگیز طور پر ای سی ایل میں138ایسے افراد کے نام بھی موجود ہیں جن کی رہائش کا پتہ اور کوئی ثبوت موجود نہیں ہے تاہم عدالتی احکامات اور سیکیورٹی ایجنسیز کی سفارشات پر نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں۔  وزارت داخلہ کی جانب سے جاری دستاویز میں 12ہزار افراد کے نام ای سی ایل میں شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ گزشتہ3سال کے دوران1082افراد کے نام شامل جبکہ3049افراد کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے حیرت انگیز طور پر 138ایسے افراد کے نام بھی ای سی ایل میں شامل ہیں جن کی رہائش کی معلومات بھی موجود نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…