بدھ‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2026 

روزگار کے متلاشی افراد کیلئے مختصر دورانیہ کے حیران کن کورسز متعارف اور وہ بھی گھر بیٹھے بٹھائے ۔۔۔موقع سے ضرور فائدہ اٹھائیں

datetime 3  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد (آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بہتر معاشی مستقبل کے منتظرنو جوانوں اور روزگار کے متلاشی افراد کے لئے مختصر دورانیہ کے 11۔سرٹیفیکیٹ کورسسز متعارف کردئیے ہیں ٗ ان میں اللسان العربی)ابتدائی عربی کورس(ٗ عربی بول چال ٗ لغت القرآن ٗ

فرنچ آن لائن ٗ ٹیکنیکل کورسسز ٗ سرٹیفکیٹ ان لائبریرین شپ ٗ شارٹ ٹرم تعلیمی پروگرامز ٗ زرعی کورسسز ٗ ٹیکنیکل اینڈ ددکیشنل ٹریننگ کورسز)اوپن ٹیک پروگرام(ٗ انڈسٹریل ٹریننگ پروگرام)دورانیہ ایک ماہ(ٗ سرٹیفیکٹ کورس ان لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن)صرف راولپنڈی اور اسلام آباد کے لئے(اور ایڈوانسڈ انڈسٹریل ٹریننگ ان آٹومیشن اینڈ پراسس کنٹرول برائے انجنئیرز ٗ ٹیکنالوجسٹ ٗ ڈپلومہ ہولڈرز ٗ ایف اے/ایف ایس سی اور اسکلڈ پرسنز کے لئے کورسز شامل ہیں۔ عمومی تعلیمی اسناد اور ڈگریاں رکھنے کے باوجود بیروز گاری کے مسئلے کا سامنا کرنے والوں کے لئے یہ ایک نادر موقع ہے۔ ان پروگرامز کی تکمیل سے انہیں اندرون و بیرون ملک روزگار کے بہتر مواقع حاصل ہوسکیں گے۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ہدایت پر یونیورسٹی ترجیحی بنیادوں پر پاکستانی معاشرے کی سماجی و معاشی بہتری کو پیش نظر رکھتے ہوئے نئے تعلیمی پروگرامز تیار کررہی ہے تاکہ اوپن یونیورسٹی سے تعلیم اور پیشہ ورانہ عملی مہارتوں پر مشتمل تربیتی پروگرامز کی تکمیل کے بعد وہ بہتر معاشی مواقع حاصل کرسکیں۔میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامز کے پراسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر موجود ہیں۔ داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 5۔مارچ مقرر کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…