جمعرات‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستانی فلم’’پروجیکٹ غازی‘‘ : ریلیز کی تاریخ ایک مرتبہ پھر تبدیل

datetime 3  مارچ‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور مداح اکثر و بیشتر عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلموں کے درمیان مقابلے پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہیں اور ایسا ہی کچھ رواں ماہ 22 مارچ کیلئے بھی خیال کیا جارہا تھا۔22 مارچ کو پاکستان کی

تین بڑی فلمیں ’پروجیکٹ غازی‘، ’لال کبوتر‘ اور ’شیردل‘ ایک ساتھ سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی تھیں تاکہ 23 مارچ کو ہونے والی چھٹی کا فائدہ یہ تینوں فلمیں اٹھا سکیں۔فلموں میں مدمقابل ریلیز ہونے کا سب سے زیادہ اثر ان کے بزنس پر پڑتا ہے، جو کمائی اکیلے ریلیز ہوکر ایک فلم کما لیتی وہ پھر ان تمام فلموں کے درمیان بٹتی ہے۔اس قسم کا مقابلہ پاکستانی سینما کے لیے اس وقت نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے کیوں کہ پاکستانی فلمی انڈسٹری طویل سالوں بعد اب دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑی ہورہی ہے۔اور اس ہی مقابلے اور نقصان سے بچنے کے لیے فلم ’پروجیکٹ غازی‘ کے پروڈیوسرز نے اس کی ریلیز تاریخ تبدیلی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔فلم پروڈیوسرز نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ انہوں نے پاکستانی سینما کو سپورٹ کرتے ہوئے فلم’’ پروجیکٹ غازی‘‘ کو 22 مارچ کے بجائے 29 مارچ کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…