میکسیکوسٹی(این این آئی)میکسیکو میں پیٹرول کی ایک غیرقانونی پائپ لائن میں دھماکے کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد 134 ہو گئی ہے۔ جنوری کی 18 تاریخ کو پیش آنے والے اس واقعے میں میں فقط 16 افراد کی لاشوں کی شناخت ہو پائی تھی، جب کہ موقع پر ہلاک ہونے والے افراد 67 تھے۔ گزشتہ روز روز حکام کے مطابق اس واقعے میں زخمی ہونے والے 81 افراد میں سے بھی 66 افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔غیرملکی خبررساں
ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایاکہ یہ دھماکا اس وقت ہوا، جب عام شہری اس غیرقانونی پائپ لائن سے رستا تیل بھر رہے تھے۔ حکومتی اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ جنوری کی 18 تاریخ کو پیش آنے والے اس واقعے میں میں فقط 16 افراد کی لاشوں کی شناخت ہو پائی تھی، جب کہ موقع پر ہلاک ہونے والے افراد 67 تھے۔ گزشتہ روز روز حکام کے مطابق اس واقعے میں زخمی ہونے والے 81 افراد میں سے بھی 66 افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔