پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

موٹرولا نے آخرکار اپنے پہلے فولڈ ایبل اسمارٹ فون کی تیاری کی تصدیق کردی

datetime 2  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) موٹرولا نے آخرکار ایک فولڈ ایبل اسمارٹ فون کی تیاری کی تصدیق کردی ہے۔ اور اس سے گزشتہ ماہ کی وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کی تصدیق ہوتی ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ موٹرولا ایک فولڈ ایبل فون پر کام کررہی ہے جو اس کے ماضی کے

فلپ فون ریزر تھری کے ڈیزائن پر مشتمل ہوگا۔ موٹرولا کے گلوبل پراڈکٹ نائب صدر ڈان ڈیرے نے فولڈ ایبل فون کی تصدیق کی مگر زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں کہ وہ ریزر فون کی نئی شکل ہوگا یا نہیں۔ تاہم انہوں نے اس ڈیوائس کے بارے میں کچھ روشنی دالی اور بتایا کہ موٹرولا کا فولڈ ایبل فون سام سنگ اور ہواوے کی ڈیوائسز سے کچھ مختلف ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سام سنگ یا ہواوے کی طرح ٹیبلیٹ سے اسمارٹ فون میں تبدیل ہونے والی ڈیوائس میں خراشوں کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جو لوگوں کو اس طرح کے فولڈ ایبل فونز سے دور لے جاسکتا ہے۔ موٹرولا اس کی بجائے فولڈ ایبل فون میں ڈسپلے انٹرئیر میں رکھنا چاہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کا ڈیزائن ریزر سے ملتا جلتا ہوجائے گا۔ موٹرولا نے جو پیٹنٹ اپنے فولڈ ایبل فون کا رجسٹر کرایا وہ بھی اوریجنل ریزر سے ملتا جلتا ہے۔ ڈان ڈیرے کا کہنا تھا کہ کمپنی دیگر ڈیزائن کے فولڈ ایبل فونز پر بھی غور کررہی ہے جیسے ایک ڈیزائن فولڈ ہونے پر لفظ زی جیسا ہوجائے گا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ موٹرولا کا پہلا فولڈ ایبل فون رواں سال کی دوسری سے تیسری سہ ماہی کے دوران متعارف کرادیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…