جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

وزیر خارجہ کاروسی ہم منصب سے رابطہ،روس کی پیشکش قبول کرلی

datetime 1  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی روس کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے پلوامہ واقعہ کے بعد ہندوستان کی طرف سے بے جا الزامات اور دھمکیوں کے باوجود انہیں مصدقہ ثبوت فراہم کرنے اور تحقیقات میں مکمل تعاون کرنے کا یقین دلایا ہے۔

جمعہ کو وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لیوروف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب کو بتایا کہ پاکستان نے پلوامہ واقعہ کے بعد ہندوستان کی طرف سے بے جا الزامات اور دھمکیوں کے باوجود انہیں مصدقہ ثبوت فراہم کرنے اور تحقیقات میں مکمل تعاون کرنے کا یقین دلایا ہے۔اس موقع پر روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس خطے میں قیام امن کا متمنی ہے اور اس سلسلے میں اپنا ممکنہ کردار ادا کرتا رہے گا ۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک اپنے تنازعات بذریعہ مذاکرات حل کریں۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے روسی وزیر خارجہ سے کہا کہ ہم نے دونوں ممالک کے مابین تناؤ کے خاتمے کیلئے آپ کی طرف سے کی جانیوالی پیشکش کو پارلیمنٹ کے سامنے رکھا ہے اور تمام ممبران نے روس کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی روس کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے پلوامہ واقعہ کے بعد ہندوستان کی طرف سے بے جا الزامات اور دھمکیوں کے باوجود انہیں مصدقہ ثبوت فراہم کرنے اور تحقیقات میں مکمل تعاون کرنے کا یقین دلایا ہے۔ جمعہ کو وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لیوروف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…