بدھ‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2026 

وزیراعظم کے بھارتی پائلٹ کوواپس بھیجنے کا فیصلہ دنیا میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اعلان کی گونج پوری دنیا میں سنائی گئی، بھارت سمیت پوری دنیا میں فیصلے کا خیر مقدم

datetime 1  مارچ‬‮  2019 |

کراچی(یواین پی) پاکستانی فنکاروں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے بھارتی پائلٹ کو جذبہ خیرسگالی کے طور پر واپس بھارت بھجوائے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا جارہا ہے۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ روزپارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کے دوران بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واپس بھارت بھجوانے کا اعلان کیاتھا۔ وزیر اعظم کے اس اعلان کی گونج بھارت سمیت پوری دنیا میں سنائی گئی

اور پوری دنیا میں ان کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا۔ پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے بھی عمران خان کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے اس فیصلے نے دل جیت لیے۔گلوکار و اداکار علی ظفر نے عمران خان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہمیں ہمارے ملک پر فخر ہے۔ اب پوری دنیا کو پاکستان کی نئی سوچ کا گواہ ہونا چاہئے اور پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔ امن کا یہ سلسلہ خطے میں ترقی اور مستحکم لانے میں اہم اثاثہ ثابت ہوسکتا ہے۔اداکار فیصل قریشی نے لکھا عمران خان مسلسل دلوں کو جیتنے میں مصروف ہیں۔گلوکار و اداکار فرحان سعید نے لکھا اس سے قبل میں نے پاکستانی ہونے پر اس سے زیادہ فخر کبھی محسوس نہیں کیا تھا، مجھے اپنے وزیراعظم پر، اپنی آرمی پر جو امن چاہتی ہے، اپنے میڈیا پر جس نے اس پورے معاملے میں نہایت سمجھداری کا مظاہرہ کیا، اپنے لوگوں پر جنہوں نے امن کی وکالت کی ان سب پر فخر ہے۔ تاہم اس معاملے میں بھارتی میڈیا کو دیکھ کر افسوس ہوتاہے جس نے اپنے لوگوں میں اشتعال پھیلا کر جنگ کا پرچار کیا۔اداکارہ عروہ حسین نے لکھا میرے ملک، میرے وزیر اعظم عمران خان اورمیری پاک آرمی نے آج مجھے بہت زیادہ فخر محسوس کرایا ہے، یہ دیکھ کر آج میری آنکھوں میں آنسو ہیں کہ ہماری پوری قوم امن کے لیے متحد ہے اور ایک ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستان زندہ باد۔اداکارہ عروہ حسین نے عمران خان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا عمران خان اسی عظمت اوروقار سے آپ پورے ملک اور لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں۔ آپ کے فیصلے سے یہ ثابت ہوگیا کہ انسانیت سب سے پہلے ہے۔اداکارہ وینا ملک نے بھی عمران خان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا جذبہ خیرسگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ بہت جلد اپنے گھر پر ہوگا۔حمزہ علی عباسی نیبھارتی پائلٹ ابھی نندن کی فیملی فوٹو شیئر کراتے ہوئے اس کے چھوٹے بچے سے مخاطب ہوتے ہوئے نہایت جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ’’آب کے والد سپاہی ہیں ان پر فخر کریں ہم انہیں واپس آپ کے پاس بھیج رہے ہیں، جب وہ آپ کے پاس واپس آجائیں تو آپ انہیں گلے لگاکر پوچھناکہ جنگ اور موت کی مودی کی سیاسی مہم کی کوئی اہمیت تھی؟ ان سے یہ بھی پوچھنا کہ کیا آپ کے جیسے ننھے کشمیری بچوں کو بھی اپنے والد کے ساتھ امن سے جینے کا حق نہیں ہے؟‘‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…