اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)واٹس ایپ اکاﺅنٹس ہیک کرنے کے واقعات میں اضافے کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کے تحفظ کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے نے 21 فروری کو ایک پبلک نوٹس میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے پاکستانی صارفین کو اکاﺅنٹس ہیک ہونے سے بچانے کے لیے آسان طریقہ کار بتایا۔
پی ٹی اے کے پبلک نوٹس میں کہا گیا کہ ایپ کا ٹو اسٹیپ ویریفکیشن آن کرکے اکاﺅنٹ کو ہیک ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے پی ٹی اے نے 4 اقدامات بتائے جس سے واٹس ایپ اکاﺅنٹ کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔ یہ 4 اقدامات آپ نیچے فوٹو میں دیکھ سکتے ہیں یعنی واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں جاکر اکاﺅنٹس پر کلک کریں۔ وہاں ٹو اسٹیپ ویریفکیشن پر کلک کریں اور اسے ان ایبل کردیں جس کے بعد 6 ہندسوں پر مشتمل پن کوڈ کا اندراج کردیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں وٹس ایپ اکاﺅنٹس ہیک ہونے کے متعدد واقعات سامنے آنے پر سائبر سیکیورٹی ایجنسیوں نے اس طرح کے سیکیورٹی الرٹ جاری کیے۔ ان الرٹس میں لوگوں کو واٹس ایپ اکاﺅنٹس ہیکگ کرنے کے نئے طریقے سے آگاہ کیا گیا جس کے لیے وائس میل سسٹمز کو استعمال کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں بھی نومبر 2018 میں واٹس ایپ ہیک کے 90 مقدمات کا اندراج ہوا۔ تو واٹس ایپ پر ٹو اسٹیپ ویریفکیشن کو ان ایبل کرکے آپ اپنے اکاﺅنٹ کو محفوظ بناسکتے ہیں۔