تہران(این این آئی)ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے استعفے کی خبر کے بعد ایران کی اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہو گئی۔ ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں قریب دو ہزار پوائنٹ کی کمی واقع ہوئی۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے ابھی تک محمد جواد ظریف کے استعفے کو باقاعدہ طور پر قبول نہیں کیا۔ خیال ہے کہ ظریف نے اپنا اس عہدے کو دائیں بازو کے سخت گیر مؤقف رکھنے والے عناصر کے دباؤ کے سبب چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔