پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

منی لانڈرنگ کی موثر روک تھام ،وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ،یہ لوگ کسی رعایت کے مستحق نہیں ،بڑا حکم جاری کردیا

datetime 25  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے ایف ایم یونٹ کو مزید فعال اور مستحکم کرنے ، منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کو بے نقاب کر کے ان کی اصلیت عوام کے سامنے لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ ملکی معیشت کیلئے ناسور ہے جس سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جاتا ہے۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منی لانڈرنگ کی موثر روک تھام کے حوالے سے کئے جانیوالے اقدامات اوران کے نتیجے میں حاصل ہونے والی

کامیابیوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر، معاون خصوصی شہزاد اکبر، معاون خصوصی افتخار درانی، گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ، سیکرٹری داخلہ ، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین ایس ای سی پی، ڈی جی ایف آئی اے و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔گورنر سٹیٹ بینک نے وزیراعظم کو منی لانڈرنگ کی روک تھام کے حوالے سے ملک بھر کے کمرشل بینکوں اور سٹیٹ بینک کی جانب سے اٹھائے جانیوالے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جعلی اکاؤنٹس کے ضمن میں اب تک چھ مختلف بینکوں کو 247ملین روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 109افسران کیخلاف تحقیقات جاری ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کے بینک اکاؤنٹس کھلوانے میں حائل دشواریوں کو بھی دور کیا جا رہا ہے۔نادرا کی جانب سے جاری کردہ پروف آف رجسٹریشن ( پی او آر) کارڈ کی بنیاد پر بینک اکاؤنٹ کھلوانے کی سہولت فراہم کرنے کے سلسلے میں کام جاری ہے۔ وزیراعظم کو کمرشل بینکوں کی جانب سے مشکوک ٹرانزیکشنز رپورٹس کے اجراء اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی جانب سے ان رپورٹس کے جائزے اور ان پرتحقیقات کے حوالے سے بھی مفصل بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ مشکوک ٹرانزیکشنز رپورٹس کے جائزے کے حوالے سے ایف ایم یو کی صلاحیتیوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے تاکہ مشکوک ٹرانزیکشنز کے بارے میں متعلقہ اداروں کو بروقت آگاہ کیا جا سکے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ 2018ء میں 8707مشکوک

ٹرانزیکشنز رپورٹس کا اجراء کیا گیا تھا جبکہ 2017ء میں یہ تعداد 5548تھی۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گزشتہ دو ماہ (جنوری اور فروری) میں 1136ایس ٹی آر کا اجراء کیا گیا ہے ۔ بیرون ممالک سے فنانشل انٹیلی جنس شیئرنگ کے سلسلے میں برطانیہ، قطر ، متحدہ عرب امارات اور آسٹریلیا سے ایم او یوز سائن کئے جا رہے ہیں تاکہ معلومات کے تبادلے کو فروغ دیا جا سکے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ملک کے اندر ایف ایم یو کی مختلف اداروں بشمول قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ

کوارڈنیشن کو بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ مشکوک ٹرانزیکشنز پر بر وقت کاروائی کرکے منی لانڈرنگ کو روکا جا سکے۔منی لانڈرنگ اور سمگلنگ کے ضمن میں ضبط کی جانیوالی کرنسی و دیگراشیاء کی مالیت کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کسٹم حکام کی جانب سے جولائی 2018ء سے جنوری2019ء تک کل 439ملین روپے مالیت کی کرنسی ضبط کی گئی ہے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ رقم 131ملین تھی، اس مد میں235فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کسٹم حکام نے وزیراعظم کو بتایا کہ جولائی2018ء سے جنوری 2019ء میں کل ضبط شدہ اشیا بشمول کرنسی کی مالیت 20.376 ارب روپے ہے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں ضبط شدہ اشیا کی مالیت 12.304ارب روپے تھی، اس مد میں66%اضافہ ہوا ہے۔ ایف بی آر حکام کی جانب سے وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ اینٹی منی لانڈرنگ کے قانون کے نفاذ کے بعدمئی2016سے جنوری2019تک کل 335مشکوک ٹرانزیکشنزکا اجراء کیا گیا جس کے نتیجے میں پانچ سو سے زائد کیسز کی تحقیقات کی گئیں

اور 6.6ارب روپے کی ریکوری ہوئی۔بتایا گیا کہ نومبر 2018ء سے جنوری2019ء تک 305.06ملین روپے مالیت کی کرنسی ضبط کئے جانے کے 11 کیسز میں ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا اور 13افراد کو گرفتار کیا گیا۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ترسیلات کے فروغ کے سلسلے میں حکومتی مراعات کے نتیجے میں اب تک ترسیلات کے ضمن میں 12.5فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سیکرٹری داخلہ کی جانب سے وزیراعظم کو سرحدوں اور مختلف ائیرپورٹس پر

منی لانڈرنگ کی روک تھام کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ ایف ایم یونٹ کو مزید فعال اور مستحکم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ ملکی معیشت کیلئے ناسور ہے جس سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ایسے عناصر کو بے نقاب کرکے ان کی اصلیت عوام کے سامنے لائی جائے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…