گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے ترقی و خوشحالی کی جانب ایک نیا موڑ لے لیا، منتخب حکومت نے مختصر ترین عرصے میں دہشت گردی اور توانائی بحران کے حل میں مثبت پیش رفت کی ہے اور حالات تیزی کے ساتھ بہتری کی جانب جا رہے ہیں،حکومتی کاوشوں کی بدولت 2017 کے آخر تک پاکستان میں گھروں اور کاروبار کے لیے وافر بجلی دستیاب ہوگی۔
مخالفین مسلم لیگ ن کی مخالفت ضرورکریں لیکن ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانا بند کر دیں اور پاکستان کو آگے بڑھنے دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رچنا پرل ہوٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں میںملکی مسائل سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت اور عزم کی شدیدکمی تھی جس کی وجہ سے ملک بحرانوں کی دلدل میں دھنستا چلا گیا لیکن وزیر اعظم کی پر عزم اور جرات مند قیادت نے سنگین ملکی مسائل کو حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں اور قوم کے بچوں کی زندگیاں محفوظ کرنے کے لیے دہشت گردی خلاف فیصلہ کن جنگ لڑ رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف موجودہ حکومت کے عزم کو دیکھ کر پاکستان پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد تیزی سے بحال ہو رہا ہے اور ملکی معیشت تیزی سے پھل پھول رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں دھرنا سیاست کی وجہ سے آنے والے سیاسی عدم استحکام نے عوام کوروزگار اور ترقی کی منزل سے آٹھ ماہ دور کر دیا، اقتدار میں آنے کا شوقین کنٹینر ٹولہ سڑکوں پر تماشا لگاکر نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے کے بجائے2018 کے انتخابات کی تیاری کرے اور اس دوران منتخب ایوانوں میں جا کر حکومت پرتنقید کا شوق پورا کرتا رہے کیونکہ خدانخواستہ اگر ملک سیاسی عدم استحکام کا شکار رہا تو ملکی معیشت کا ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سانحہ صفورہ چورنگی ہم وطنوں کو لڑانے اورتقسیم کرنے کی گہری سازش تھی۔
حکومتی عزم دیکھ کر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، خرم دستگیر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کام یابی کے دو فارمولے
-
غیر صوبائی شادی، ناجائز تعلقات اور حمل پر بھاری جرمانوں کا اعلان
-
خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں معدنیات کے نکالنے کر پابندی عائد
-
برطانیہ؛ نابالغ طلبا سے جنسی تعلق پر خاتون ٹیچر کو ایک اور سزا سنادی گئی
-
سکولز اساتذہ کیلئے خوشخبری وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان
-
پاکستانیوں کیلئے یورپ کے دروازے کھل گئے
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
بیوی پر شک، شوہر نے بچوں کے سامنے اہلیہ کو زندہ جلا دیا
-
سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
-
اٹلی، پاکستانیوں کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا
-
مسجد الحرام؛ بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش، ویڈیو وائرل
-
اگلے 3 روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
-
چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
راولپنڈی،11 سالہ لڑکی سے زیادتی، خاتون سمیت 3 افراد گرفتار















































