بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ٹیکس ڈائریکٹری 18-2017: صدر اور وزیر اعظم نے کتنا ٹیکس دیا؟

datetime 25  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ پارلیمنٹیرینز ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے 1 لاکھ 3 ہزار 763 روپے جبکہ صدر مملکت عارف علوی نے 3 لاکھ 77 ہزار 511 روپے ٹیکس ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پارلیمنٹیرینز ٹیکس ڈائریکٹری 18-2017 جاری کردی۔

ڈائریکٹری کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے 1 لاکھ 3 ہزار 763 روپے ٹیکس ادا کیا۔ ڈائریکٹری کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے 48 لاکھ 49 ہزار 615 روپے ٹیکس دیا۔ وفاقی وزیر شیخ رشید نے 7 لاکھ 2 ہزار 698 روپے، جہانگیر ترین نے 9 کروڑ 73 لاکھ 17 ہزار 272 روپے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 6 لاکھ 53 ہزار 943 روپے ٹیکس ادا کیا۔ وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے 2 لاکھ 27 ہزار 591 روپے، صدر عارف علوی نے 3 لاکھ 77 ہزار 511 روپے، وفاقی وزیر خسرو بختیار نے 4 لاکھ 75 ہزار 573 روپے اور مراد سعید نے 2 لاکھ 41 ہزار 946 روپے ٹیکس دیا۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 30 لاکھ 86 ہزار 961 روپے ٹیکس ادا کیا، سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 2 لاکھ 63 ہزار 173 روپے، چوہدری نثار نے 17 لاکھ 23 ہزار 38 روپے اور حمزہ شہباز نے 82 لاکھ 68 ہزار 298 روپے ٹیکس دیا۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 2 لاکھ 89 ہزار 174 روپے، احسن اقبال نے 3 لاکھ 68 ہزار 598 روپے اور اسحٰق ڈار نے 93 لاکھ 84 ہزار 606 روپے ٹیکس ادا کیا۔ ڈائریکٹری کے مطابق پیپلز پارٹی کے نوید قمر نے 1 لاکھ 65 ہزار 243 روپے، سینیٹر فرحت اللہ بابر نے 3 لاکھ 43 ہزار 685 روپے، سینیٹر اعظم سواتی نے 7 لاکھ 64 ہزار 197 روپے، سینیٹر روبینہ خالد نے 44 ہزار 485 روپےاور سینیٹر اعتزاز احسن نے 2 کروڑ 58 لاکھ 69 ہزار 738 روپے ٹیکس ادا کیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 1 لاکھ 38 ہزار 573 روپے، ستارہ ایاز نے 1 لاکھ 38 ہزار 573 روپے، شبلی فراز نے 6 لاکھ 81 ہزار 923 روپے اور بابر اعوان نے 47 لاکھ 84 ہزار 96 روپے ٹیکس ادا کیا۔ ڈائریکٹری کے مطابق فاروق ایچ نائیک نے 1 کروڑ 10 لاکھ 62 ہزار 116 روپے، خوش بخت

شجاعت نے 9 لاکھ 20 ہزار 419 روپے، رضا ربانی نے 6 لاکھ 5 ہزار 954 روپے، مولانا فضل الرحمٰن نے1  لاکھ 20 ہزار 225 روپے، خورشید احمدشاہ نے 2 لاکھ 56 ہزار 121 روپے اور فریال تالپور نے 28 لاکھ 69 ہزار 133 روپے ٹیکس ادا کیا۔ وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے 1 لاکھ 38 ہزار 573 روپے، محمود خان اچکزئی نے 1 لاکھ 38 ہزار 573 روپے، مریم اورنگزیب نے 2 لاکھ 54 ہزار 358 روپے اور شیریں مزاری نے

15 لاکھ 69 ہزار 558 روپے ٹیکس دیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 9 لاکھ 88 ہزار 864 روپے ٹیکس ادا کیا، انہوں نے بطور بزنس مین 70 لاکھ 83 ہزار 312 روپے، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے 61 لاکھ 45 ہزار 980 روپے اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے 1 لاکھ 47 ہزار 780 روپے ٹیکس ادا کیا۔ ڈائریکٹری کے مطابق رکن قومی اسمبلی محمد قاسم نون اور باسط احمد سلطان بخاری نے کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…