لاہور( این این آئی )ایران پا ک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ نے ’’ میڈ ان پا کستان ‘‘کے تحت نمائش کے انعقاد کا اعلان کر دیا ، پہلے مرحلے میں لاہور کے ایکسپو سنٹر میں نمائش ہو گی اور دوسری نمائش تہران میں کرائی جائے گی ، معا ملات کا جائزہ لینے اور ایرانی صنعتکاروں سے ملاقات کیلئے
خواجہ حبیب الرحمان کی قیادت میں وفد جلد تہران چیمبر آ ف کامرس کا دورہ کرے گا، دورے کے دوران دو طرفہ تجارات کو فروغ دینے کیلئے ایران پا ک فیڈریشن اور تہران چیمبر کے درمیان ایم او یو پر دستخط بھی ہوں گے۔ گزشتہ روز ایرانی سفارتحانے کے اکنامک ہیڈ آغا عابدینی کے قیادرت میں وفد نے خواجہ حبیب الرحمان سے ملاقات کی اور تجارت کے فروغ میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ضیا ء الرحمان، آصف حسین میر، فیاض شوکت سلطا نی اور بلال چشتی بھی موقع پر موجود تھے۔ایرانی سفارتحانے کے اکنامک ہیڈ نے بتایا کہ بینکنگ چینل کی بحالی کیلئے دو نوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط ہو گئے ہیں ،امید ہے جلد عملدرآمد بھی ہو جا ئے گا۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے خواجہ حبیب الرحمان نے ایرانی سفارتکار سے مطالبہ کیا کہ پا کستانی چاول کا کوٹہ بڑھانے کیساتھ پا کستانی جینز کو بھی ایرانی مارکیٹ تک رسائی دی جائے جس پر آغا عابدینی نے ایران پاک فیڈریشن کو ایران کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ’’میڈ ان پا کستان ‘‘مہم کے تحت تہران میں ہونے والی نمائش کیلئے ایرانی حکومت بھر پور تعاون کرے ۔