منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

وفاقی حکومت کا439یو ٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کافیصلہ ، 12سو سے زائد ملازمین کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

datetime 23  فروری‬‮  2019 |

کراچی(آن لائن) موجودہ حکومت کے یوٹیلیٹی اسٹورز کا رپوریشن کے ساتھ کیے گئے وعدے کے مطابق 14 ارب کے بیل آ ؤٹ پیکیج دینے کے بجائے پاکستان بھر میں زیادہ نقصان پہنچانے والے 439یو ٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کے فیصلے نے یو ٹیلیٹی اسٹور ملازمین کی مشکلات میں اضافہ کر دیاہے،ان یو ٹیلیٹی اسٹور ز پر کام کرنے والے 12سو سے زائد ملازمین کا مستقبل داؤ پر لگ گیا، ملازمین نے احتجاج کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا تو یوٹیلیٹی اسٹور

ملازمین کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس پر حکومت نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا اور یو ٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کو 14ارب کا بیل آ ؤٹ پیکیج دینے کا فیصلہ کیا جس پر ملا زمین کی جانب سے احتجاج ختم کر دیا گیا لیکن کئی ماہ گزر جانے کے بعد بھی بیل آ ؤٹ پیکیج کی رقم کی ادائیگی نہ ہو سکی جس پر یوٹیلیٹی اسٹورز کے حالات مزید خراب ہو تے گئے ، اب 439یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر 1200سے زائد ملازمین کا مستقبل داؤ پر لگ گیا، ملازمین نے احتجاج کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…