بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’ یکطرفہ تجارتی بندش کا منہ توڑ جواب‘‘ پاکستان نے بھارت کو دن میں تار ے دکھا دئیے

datetime 23  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان نے بھارت کی یکطرفہ تجارتی بندش کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت کامرس کے اعلی حکام نے پلوامہ حملے کے تناظر میں سب سے پسندیدہ قوم(ایم ایف این) کی حیثیت سے دستبردار ہونے اور دوطرفہ تجارت کی بندش پر بھارت کو جواب دینے کے لیے 3سے4نکاتی لائحہ عمل کو حتمی شکل دے دی۔

پاکستان نے بھارت کی 90 اشیا کو منفی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت بھارت کی افغانستان کو کی جانے والی 500 سے 600 ملین ڈالر کی برآمدات محدود کر دی گئی ہیں۔ یہ امکان بھی ظاہر کیا گیا کہ بھارت کی جانب سے افغانستان کو بھجوائی جانے والی 600 ملین ڈالر کی برآمدات پر فوڈ انسپکشن اور سامان کی جانچ پڑتال کی مد میں پابندی بھی عائد کی جائے گی۔واضح رہے کہ بھارت نے پلوامہ حملے کے بعد پاکستان پر خوب الزام تراشی کی اور پاکستانی مصنوعات پر 200 فیصد ڈیوٹی عائد کردی تھی۔ بھارت کی افغانستان برآمدات پر پابندی کے حوالے سے وزارت کامرس کے ایک اعلی عہدیدار نے نجی ٹیلی ویژن چینل کو بتایا کہ منصوبے کے تحت پاکستان خام مال، کپاس اور کچھ مشینری کی درآمدات پر پابندی عائد نہیں کرے گا کیوں کہ وہ صنعت کے لیے ضروری ہے.۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…