پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومتی معاشی پالیسیوں کے ثمرات، خسارے میں 20 فیصد کمی

datetime 22  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی معاشی پالیسیوں کے ثمرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے، اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں جاری خسارے میں 20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کو معاشی میدان میں‌ ایک اورکامیابی مل گئی، قومی بینک دولت پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران جاری خساروں میں20

فیصدکمی ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق خسارہ 1ارب70کروڑ ڈالرز کمی کےبعد8ارب42کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا، پہلے سات ماہ میں ترسیلات زر میں 12 فیصد جبکہ برآمدات میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے موجودہ ذخائر کے حوالے سے ایک اور اعلامیہ جاری کیا جس کے مطابق ایک ہفتےمیں بیرونی قرض ودیگرادائیگی پر مرکزی بینک کے زخائرمیں کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کےذخائرمیں16.3کروڑڈالرکمی ہوئی جس کے بعد کمرشل بینکوں کےذخائر 6.2کروڑ ڈالراضافے سے 6.75 ارب ڈالرتک پہنچ گئے، مجموعی ذخائر 10.1کروڑڈالرکمی کے بعد 14 ارب 79 کروڑ ڈالر پر موجود ہیں۔ یاد رہے کہ 12 فروری کو قومی بینک نے معاشی سال 19-2018 کے پہلے سات ماہ میں ہونے والی ترسیلات زر کی رپورٹ جاری کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ حکومتی پالیسوں اور ملکی قیادت پر سمندرپار پاکستانیوں نے اعتماد کیا جس کے باعث گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں امسال ترسیلات زر میں 12 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ قومی بینک دولت پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں نے مالی سال کے ابتدائی سات ماہ میں 12 ارب 774 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالرز اپنے پیاروں کو بھیجے جبکہ گزشتہ برس اسی مدت میں گیارہ ارب اڑتیس کروڑ چونتیس لاکھ ستر ہزار روپے بھیجے گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…