جمعرات‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

راولپنڈی میں دہشت گردوں کا حملہ،اندھا دھند فائرنگ سے کانسٹیبل جاں بحق، سب انسپکٹراور راہ گیر سمیت 5افراد زخمی 

datetime 21  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن ) تھانہ صادق آباد کے علاقے میں صادق آباد چوک میں قائم چیک پوسٹ پر ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں 2پیدل مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا جبکہ سب انسپکٹراور راہ گیر سمیت 5افراد زخمی ہو گئے ادھر تھانہ ویسٹریج کے علاقے چوہڑ چوک میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 1شخص شدید زخمی ہو گیا

اطلاعات کے مطابق جمعرات کی رات ساڑھے7بجے کے قریب مسلح موٹر سائیکل سواروں نے مین صادق آباد چوک میں واقع پولیس پوسٹ پر اس وقت فائرنگ کر دی جب وہاں7سے8پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے یکدم اندھا دھند فائرنگ سے پولیس اہلکاروں کو سنبھلنے کاموقع ہی نہ ملا ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ سے 40 سالہ کانسٹیبل زعفران سینے اور پیٹ میں گولی لگنے سے ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا جبکہ پتنگ بازی روکنے کے لئے جاتلی سے سپیشل ڈیوٹی پربلوائے گئے52سالہ سب انسپکٹرمحمداکرم کوسینے پر گولی،33سالہ ٹرینی سب انسپکٹرقمر صادق دائیں ٹانگ پر گولی ،37سالہ ہیڈ کانسٹیبل ساجد محمودگردن اور سینے پر جبکہ26سالہ کانسٹیبل شہزاددائیں بازو پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا اس موقع پر 50سالہ راہ گیر محمد نسیم بائیں بازو پر گولی سے زخمی ہو گیا عینی شاہدین کے مطابق دونوں حملہ آوروں کے پاس پستول تھے اور دونوں پیدل تھے فائرنگ کے بعد دونوں بازار کے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گلیوں میں روپوش ہو گئے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ صادق آباد چوک میں واقع پولیس پوسٹ پر ضلعی پولیس کے علاوہ سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈن اور ریسکیو1122کے اہلکار ہر وقت موجود ہوتے ہیں تاہم واقعہ کے بیشتر زخمیوں کو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا وقوعہ کے بعد سی پی او راولپنڈی دیگرافسران کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے تفصیلات معلوم کیں اور بعد ازاں ہسپتال میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی دریں اثنا تھانہ ویسٹریج کے علاقے چوہڑ چوک کے قریب سڑک کنارے شخص پر نامعلوم موٹر سائیکلوں نے فائرنگ کر دی اس موقع پر شہری ریسکیو1122کو کال کرتے رہے تاہم تاخیر کے باعث شہریوں نے زخمی کو آٹو رکشہ میں ہسپتال منتقل کیا ۔

موضوعات:



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…