جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

آئی ایم ایف سے قرضہ،ایک بار پھر انکار ہوگیا،وزیرخزانہ اسدعمر کاحیرت انگیز اعلان 

datetime 21  فروری‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ رواں ہفتے آئی ایم ایف سے بات چیت دوبارہ ہوگی ،جب معامالات طے پا جائیں گے تو آئی ایم ایف مشن کو پاکستان بلایا جائیگا،پاکستان پر ٹیکس بڑھا کر بھارت اپنا نقصان کریگا،ایف اے ٹی ایف کے ساتھ بات چیت کا نتیجہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک تک آئے گا،جب تک پروفیشنلز کو موقع نہیں دیں گے ترقی نہیں ہوگی،سرکاری نظام میں ٹیلنٹ سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا۔

جمعرات کو وزیر خزانہ اسد عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آئی ایم ایف سے باقاعدہ طور پر بات چیت جاری ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ گزشتہ ہفتے دو سیشن ہوئے۔اسد عمر نے کہا کہ اس ہفتے بھی آئی ایم ایف سے بات چیت ہوگی۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیٹا کا تبادلہ ہورہا ہے۔اسد عمر نے کہاکہ جب معامالات طے پا جائیں گے تو آئی ایم ایف مشن کو پاکستان بلایا جائیگا۔ اسد عمر نے کہاکہ پاکستان پر ٹیکس بڑھا کر بھارت اپنا نقصان کریگا۔اسد عمر نے کہاکہ پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس بڑھا کر پاکستان کا نقصان نہیں ہوگا۔وزیر خزانہ نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کے ساتھ بات چیت کا نتیجہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک تک آئے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت میں ماہرین کو شامل کرنے کی اشد ضرورت ہے،پاکستان میں ماہرین کی طلب جلد بڑھنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک پروفیشنلز کو موقع نہیں دیں گے ترقی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ سیکٹر میں بھی پروفیشنلز کو موقع دیا جاتا ہے ۔اسد عمرنے کہاکہ لیڈرز کے پاس ایک وژن ہوتا ہے،لیڈرز کل. کے بارے میں سوچتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے پاس ترقی کے بے پناہ صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مگر اس سے فائدہ اٹھانے کیلئے لیڈرشپ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری نظام میں ٹیلنٹ سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری نظام میں بہتری لانا ایک چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نظام میں برداری نظام سے بہت مسائل ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عشرت حسین حکومتی نظام میں بہتری کیلئے سفارشات تیار کر رہے ہیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…