اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

حضور پاک ﷺ کا حسن و جمال

datetime 20  فروری‬‮  2019 |

حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں جب مکہ معظمہ میں پہنچی اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھر آئی تو میں نے دیکھا کہ جس کمرہ میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف فرما تھے وہ کمرہ سارا چمک رہا تھا میں نے حضرت آمنہ رضی عنہا سے پوچھا کیا آپؓ نے اس کمرہ میں بہت سے چراغ جلا رکھے ہیں تو حضرت آمنہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا نہیں بلکہ یہ ساری روشنی میرے لخت جگر پیارے بچہ کے چہرے کی ہے حلیمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں میں اندر گئی

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپؐ سیدھے لیٹے ہوۓ سو رہے ہیں اور اپنی مبارک ننھی انگلیاں چوس رہے ہیں میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حسن جمال دیکھا تو فریفتہ ہو گئیں اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت میرے بال بال میں رچ گئی پھر میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سرانور مبارک کے پاس بیٹھ گئی اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اٹھا کر اپنے سینے سے لگانے کے لیے ہاتھ بڑھایا تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی چشمان مبارک کھول دیں اور مجھے دیکھ کر مسکرانے لگےاللہ اکبر میں نے دیکھا کہ اس نور بھرے منہ سے ایک ایسا نور نکلا جو آسمان تک پہنچ گیا پھر میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اٹھا کر بہت پیار کیا پھر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو لے کر واپس چلنے لگی تو حضرت عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے زاد راہ کے لیے کچھ دینا چاہا تو میں نے کہا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پا لینے کے بعد اب مجھے کسی چیز کی ضرورت نہیں حضرت حلیمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں جب میں اس نعمت عظمی کو گود میں لے کر باہر نکلی تو مجھے ہر چیز سے مبارک باد کی آوازیں آنے لگیں کہ اے حلیمہرضی للہ عنہا رضاعت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تجھے مبارک ہو پھر جب میں اپنی سواری پر بیٹھی تو میری کمزور سواری میں بجلی جیسی طاقت پیدا ہو گئی کہ وہ بڑی بڑی توانا اونٹنیوں کو پیچھے چھوڑنے لگی سب حیران رہ گۓ کہ حلیمہ رضی اللہ عنہا کی سواری میں یک دم یہ طاقت کیسے آ گئی؟ تو سواری خود بولی میری پشت پر اولین و آخرین کے سردار محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوار ہیں انہیؐ کی برکت سے میری کمزوری جاتی رہی اور میرا حال اچھا ہو گیا جامع المعجزات ص 86



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…