لندن (نیوز ڈیسک)انگلش کپتان الیسٹرکک اور بین اسٹوکس نے کیوی اٹیک کی دھجیاں بکھیر دیں، سنچریاں جڑکر ٹیم کو مشکل صورتحال سے باہر نکال لیا، چوتھے دن کے اختتام تک انگلینڈ نے 6 وکٹ پر 429 رنز بناکر 295 رنز کی برتری حاصل کرلی، کک 153 رنز پر ناقابل شکست تھے، اسٹوکس نے لارڈز میں تیزترین سنچری کا کارنامہ انجام دیا۔تفصیلات کے مطابق انگلیند نے چوتھے دن کے کھیل کا اغاز 74 رنز دو وکٹ سے کیا، ای ین بیل کو اپنے گذشتہ روز کے اسکور 29 میں اضافہ نصیب نہیں ہوا اور وہ پہلے ہی اوور میں ٹم ساؤتھی کی گیند پر لیتھم کے ہاتھوں کیچ ہوگئے، اس موقع پر کپتان الیسٹرکک نے جوئے روٹ کے ساتھ مل کر ریسکیو اپریشن شروع کردیا، جس وقت بیل اؤٹ ہوئے تب بھی انگلینڈ کو خسارے سے باہر انے کے لیے مزید 60 رنز درکار تھے،کک اور جوئے روٹ نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 127 رنز جوڑ کر اسکور کو 232 تک پہنچایا، روٹ رواں میچ میں دوسری مرتبہ سنچری سے محروم رہے، انھیں 84 رنز پر میٹ ہینری نے بولٹ کی مدد سے قابو کیا، اب کک نے بین اسٹوکس کے ساتھ مل کر کیوی بولرز کی درگت شروع کی۔اس دوران 206 بالز پر سنچری بھی مکمل کی جبکہ اسٹوکس نے صرف 85 بالز پر تھری فیگر اننگز سجائی جوکہ لارڈز میں تیز ترین ٹیسٹ سنچری ہے۔ دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کیلیے 132 رنز کی شراکت ہوئی۔ اسٹوکس 101 رنز بناکر کریگ کی گیند پر روس ٹیلر کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔جوز بٹلر زیادہ دیر کپتان کا ساتھ نہیں دے پائے اور14 رنز پر ہینری کی وکٹ بن گئے، ان کا کیچ بھی لیتھم نے تھاما۔ جب چوتھے دن کے کھیل کا اختتام ہوا تو انگلینڈ نے 6 وکٹ پر 429 رنز بنالیے تھے، الیسٹرکک 153 اور معین علی 19 رنز پر کھیل رہے تھے، اس طرح میزبان سائیڈ کو 295 رنز کی برتری حاصل ہوچکی جبکہ چار وکٹیں باقی ہیں۔
لارڈز ٹیسٹ؛ کک اور اسٹوکس نے کیوی اٹیک کی دھجیاں اڑادیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تنخواہوں کے حوالے سے سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری
-
پاکستان کا المیہ
-
علی خامنہ ای کے جنازے پر اسرار نقاب پوش کون تھا؟ شناخت ظاہر
-
ایرانی ریال کے نئے نرخ سامنے آ گئے
-
تولدے گیبریماریم کو پی آئی اے کی قیادت سونپنے کا فیصلہ
-
عمران خان اور جمائمہ کا تاریخی لندن والا گھر فروخت کے لیے پیش، قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے
-
اداکارہ مومنہ اقبال ہراسانی کیس، ثاقب چدھڑ بارے عدالت کا اہم فیصلہ آگیا
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
-
نئی آٹو پالیسی آخری مراحل میں، کیا گاڑیاں سستی ہوں گی؟
-
پاکستانیوں کے لیے خوشخبری! سعودی عرب نے نیا پیکیج ویزا متعارف کرا دیا
-
رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
100 روپے کی دہی منگوانے پر شوہر کا بیوی پر تشدد، گولی مار دی
-
مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم قرار،وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا
-
فیفا ورلڈ کپ 2026؛ میسی کا نیا ریکارڈ، ایمباپے کو پیچھے چھوڑ دیا



















































