اتوار‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2026 

شاہ رخ خان کی بیٹی کورین اداکار کی محبت میں گرفتار

datetime 18  فروری‬‮  2019 |

ممبئی(این این آئی) کروڑوں لڑکیوں کو اپنا دیوانہ بنانے والے بالی ووکنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کورین اداکار کی محبت میں گرفتار ہوگئی۔سہانا خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر لائیو چیٹ کے دوران اپنے چاہنے والوں سے براہ راست بات کی اور ان کے سوالوں کے جواب دئیے۔

دوران گفتگو ایک مداح نے سہانا سے سوال پوچھا ’’آپ کون سے اداکار کے ساتھ باہر جانا پسند کریں گی؟‘‘ جس کے جواب میں سہانا خان نے کوریا کے معروف اداکار اور گلوکار سوہو کی تصویر شیئر کی اور کہا وہ سوہو کو بہت پسند کرتی ہیں اور اسی کے ساتھ باہر جائیں گی۔سوہو کا اصل نام کم جون میون ہے اور وہ جنوبی کوریا کے مقبول ترین بینڈ ’’ایگزو‘‘ کے لیڈ سنگر ہیں۔ سوہونا صرف بہترین گلوکار و اداکار ہیں بلکہ سونگ رائٹر بھی ہیں اس کے علاوہ وہ بے حد خوبصورت ہیں۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان بھی اپنے والد کی طرح اداکاری کے شعبے میں ہی کیریئربنانا چاہتی ہیں۔ سہانا نے حال ہی میں شیکسپیئر کے ڈرامے ’’رومیوجولیٹ‘‘ میں جولیٹ کا کردارادا کیاتھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…