اسلام آباد (این این آئی)سعودی ولی عہد سے ملاقات کے لئے سینیٹ سے اپوزیشن رہنماوں کو بھی مدعو کر لیا گیا، ملاقات پیر کو ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق وفد کی سربراہی چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کریں گے،وفد میں شیری رحمان، راجہ ظفر الحق، سینیٹر مشاہد اللہ شامل ہونگے،سینیٹر شبلی فراز، سینیٹر اعظم سواتی اور سینیٹر اورنگزیب بھی وفد میں شامل ہونگے،قومی اسمبلی سے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری، عامر ڈوگر اور وزیر مملکت
علی محمد خان شامل ہوں گے۔قومی اسمبلی سے کسی اپوزیشن رکن کو وفد میں شامل نہیں کیا گیا۔جبکہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پاکستان کے 2 روزہ دورے پر موجود سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے پارلیمانی وفد کے ہمراہ ملاقات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر قومی اسمبلی پیر کو پارلیمانی وفدکے ہمراہ ملاقات کریں گے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔