اسلام آباد (این این آئی)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اتوار کو پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی عرب ولی عہدہ اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات ، خطے کی صورتحال ، دہشتگردی کے خلاف
جنگ سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں اربوں ڈ الر کی سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی بات چیت کی ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں معاہدوں کی تقریب ہوئی جس میں دونوں ممالک کے وزرائے نے مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے ۔