لاہور(این این آئی )رواں مالی سال 19-2018 کے پہلے 7 ماہ میں موبائل فون کی درآمد میں اضافہ دیکھا گیااور مجموعی طور پر 60 ارب سے زائد مالیت کے موبائل فون درآمد کیے گئے۔پاکستان بیورو شماریات کے مطابق گزشتہ سال7 ماہ میں 48.71 ارب کے موبائل فون درآمد کیے گئے جبکہ رواں سال 7 ماہ میں 42 کروڑ 38 لاکھ ڈالر60ارب 22کروڑ سے زائد مالیت کے موبائل فون درآمد کیے گئے۔ادارہ شماریات کے مطابق ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے موبائل کی درآمدی قیمت میں اضافہ ہوا ۔