بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

اپوزیشن کا ‘وارسا’ کانفرنس کے باہرایرانی رجیم کے خلاف مظاہرہ

datetime 14  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وارسا(این این آئی)پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں بدھ کو عالمی امن کانفرنس کا آغاز ہوا اور دْنیا بھر سے دسیوں وفود اور مندوبین وارسا پہنچے۔ دوسری جانب پولینڈ میں مقیم ایرانی شہریوں اور اپوزیشن نے وارسا کانفرنس کے باہر ایرانی رجیم کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق پولینڈ اور امریکا کی سرپرستی میں ہونے والی کانفرنس کے موقع پرایرانی شہریوں کی بڑی تعداد نے اس کانفرنس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے ساتھ ایرانی پالیسیوں کی شدید مذمت کی۔ایراجی رجیم مخالف مظاہرے کا اہتمام پولینڈ میں ایرانی اپوزیشن گروپ مجاھدین خلق کی طرف سے کیا گیا تھا۔ مظاہرے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر روڈی جولیانی، کانگریس کے رْکن رابرٹ ٹوریسلی اور پولینڈ کی پارلیمنٹ کے متعدد ارکان نے بھی شرکت کی اور مظاہرے سے خطاب کیا۔روڈی جولیانی نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ وہ ایران کو ملاؤں کے قبضے سے نجات دلانے اور ایران کو مذہبی طبقے کی پابندیوں سے آزاد کرانے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ امریکا ایرانی اپوزیشن کیساتھ مل کر ایرانی رجیم کے خلاف کام جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ جب تک ایران میں مذہبی عناصر کی حکومت موجود ہے اس وقت تک مشرق وسطیٰ میں دیرپاامن خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔مظاہرین میں رضا شاہ پہلوی کے حامی بھی شریک تھے۔ انہوں نے ہاتھوں میں رضا شاہ کی تصاویر اٹھا کر موجودہ ایرانی مذہبی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین میں ایران کی فارسی، اھواز، کرد، بلوچ، ترک، آذر اور دیگر برادریوں کے شہریوں نے شرکت کی اور ایرانی مظالم کوبند کرنے کا مطالبہ کیا۔

موضوعات:



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…