کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کالے دھن کو بانڈ کی شکل میں چھپانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ، حکومت نے بڑے پرائز بانڈز کا مزید اجراء بند کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کا کہناہے کہ پرانے بانڈز کی خریدو فروخت معمول کے مطابق رہے گی۔ مرکزی بینک کے مطابق بڑے بانڈز کا مزید اجراء نہیں ہوگا، 40 ہزار
کے نئے بانڈز پندرہ فروری کے بعد سے نہیں جاری کیے جائیں گے لیکن پرانے بانڈز کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری رہے گا اور ان بانڈز کی قرعہ اندازی اور انعامات کا سلسلہ بھی جاری رہے گا، معاشی تجزیہ کاروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حکومت ایسے اقدامات کالے دھن کو سفید کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے لیے کر رہی ہے۔