واشنگٹن(این این آئی)امریکی سٹاک مارکیٹ میں ان رپورٹوں کے بعد واضح بہتری دیکھنے میں آئی ہے کہ وفاقی حکومت کی نئے سرے سے بندش کو روکنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بار پھر حکومتی شٹ ڈاؤن کا راستہ روکنے کے لیے امریکی ارکان کانگریس کے مابین ایک عبوری اتفاق
رائے بظاہر ہو گیا ہے۔ ساتھ ہی ٹرمپ انتظامیہ اور چینی حکومت نے دونوں ممالک کے مابین جاری تجارتی مذاکرات سے متعلق بھی خوش امیدی کا اظہار کیا ہے۔ ان رپورٹوں کے بعد نیو یارک سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر آج منگل کو ڈاؤ جونز انڈکس میں سو پوائنٹس یا صفر اعشاریہ چار فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔