جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

معاشی سال 2019 کے پہلے سات ماہ میں ہونے والی ترسیلات زر کی رپورٹ جاری

datetime 13  فروری‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی بینک دولت پاکستان نے معاشی سال 2019 کے پہلے سات ماہ میں ہونے والی ترسیلات زر کی رپورٹ جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی پالیسوں اور ملکی قیادت پر سمندرپار پاکستانیوں کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوا۔

اور ترسیلات زر گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں امسال 7 میں 12 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔ قومی بینک دولت پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 2019 کے ابتدائی سات ماہ میں 12 ارب 774 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالرز اپنے پیاروں کو بھیجے جبکہ گزشتہ برس اسی مدت میں گیارہ ارب اڑتیس کروڑ چونتیس لاکھ ستر ہزار روپے بھیجے گئے تھے۔ اعداد وشمار کے مطابق جنوری کے ماہ میں ترسیلات زر چھ فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب چوہتر کروڑ ڈالر رہی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب، دوسرےنمبرپر برطانیہ،تیسرےنمبر پر یو اے ای اورچوتھےنمبر امریکا سے آئیں۔ معاشی ماہرین کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے ترسیلات زر کے لیے آسانیاں پیدا کی گئیں جس کی وجہ سے ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال ترسیلات زر کا حجم بائیس ارب ڈالر تک جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…