ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

بھٹو کی کس”ضد“ کی وجہ سے ”ملک“ ٹوٹ گیا؟حکومت شیخ رشید کی ”ضد“ کی خاطر کیوں اِڑ گئی ہے؟کیا واقعی اب ”این آر او“ نہیں ہوگا؟حکومت نے سعودی ولی عہد کیلئے ”نیشنل یونیورسٹی“ بندکردی، جاوید چودھری کاتجزیہ‎

datetime 12  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہم پاکستانیوں اور ہمارے ملک پاکستان کو ضد سوٹ نہیں کرتی‘ ہم نے جب بھی ضد کی ہمیں اس کا نقصان ہوا‘ 1970ء میں الیکشن ہوئے‘ بھٹو صاحب ضد لگا کر بیٹھ گئے‘ میں اپوزیشن میں نہیں بیٹھوں گا‘ حکومت بناؤں گا‘ دوسری طرف شیخ مجیب الرحمن بھی اڑ گئے‘ نتیجہ کیا نکلا‘ ملک ٹوٹ گیا‘ آپ اس کے بعد اب تک کی تاریخ ملاحظہ کر لیجئے‘ آپ کو ضد کے ہاتھوں لوگ‘ حکومتیں اور ملک تباہ ہوتا نظر آئے گا‘

بھٹو کی ضد انہیں پھانسی تک لے گئی‘ جنرل ضیاء الحق ضد کے ہاتھوں شہید ہو گئے‘ بے نظیر بھٹو کی دو اور میاں نواز شریف کی تین حکومتیں ضد کی نذر ہو گئیں اور جنرل پرویز مشرف آج ضد کی وجہ سے ملک بدر ہیں اور اب شیخ رشید ضد پر اڑ گئے ہیں‘ یہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیر کی حیثیت سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا حصہ بننا چاہتے ہیں، شیخ رشید کی اس ضد کے نتیجے میں اپوزیشن بھی اکٹھی ہو چکی ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے اندر سے بھی مخالفت شروع ہو گئی ہے۔ اس ضد کا کیا نتیجہ نکلے گا؟ اپوزیشن تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہو جائے گی اور یہ قومی اسمبلی نہیں چلنے دے گی‘ کیا حکومت کویہ خطرہ نظر نہیں آ رہا‘ یہ اس ضد پر کیوں اڑگئی ہے اور کہیں حکومت اپوزیشن کی توجہ اصل مسائل یعنی بجلی‘ گیس اور مہنگائی سے ہٹانے کیلئے پی اے سی کی گرد تو نہیں اٹ رہی‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا جبکہ آج وزیراعظم نے مہنگائی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بتا دی، کیا واقعی یہ مشکل وقت گزر جائے گا اور قوم کا مستقبل روشن ہے اور اب این آراو نہیں ہوگا خواہ سعودی عرب ملک میں 20 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری ہی کیوں نہ کر دے‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے اور سعودی عرب کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر پاکستان تشریف لا رہے ہیں‘ حکومت نے ان کے قیام کیلئے ایک بار پھر نیشنل یونیورسٹی بند کر دی‘ ہم اس پر بھی بات کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…