جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

حج اخراجات میں اضافہ کیوں کرنا پڑ گیا؟ پہلی بار وزیراعظم عمران خان خود بول پڑے، اصل وجہ بتادی

datetime 12  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) حج اخراجات میں اضافہ کیوں کرنا پڑ گیا؟ پہلی بار وزیراعظم عمران خان خود بول پڑے، اصل وجہ بتادی،وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں حج اخراجات میں 35 فیصد اضافہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے حج اخراجات میں اضافہ مجبوری ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے راولپنڈی ڈویژن کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے راولپنڈی میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے قیام کی منظوری دی۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نالہ لئی ایکسپریس وے اور ہسپتالوں کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کو فنڈز دینے کی یقین دہانی کرائی اورکہا کہ مقامی حکومتوں کے فعال ہونے کے بعد ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز نہیں ملیں گے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں حج سبسڈی پر بھی گفتگو کی گئی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں حج اخراجات میں 35 فیصد اضافہ ہو چکا ہے جس کے باعث حج اخراجات میں اضافہ مجبوری ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ جانتا ہوں کہ حج کیلئے لوگ سارا سال پیسے جمع کرتے ہیں لیکن حکومت کو ہر روز قرضوں پر 6 ارب روپے سود ادا کرنا پڑتا ہے۔یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے اس سال سرکاری حج اسکیم میں سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد شمالی زون کے حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار 975 روپے جب کہ جنوبی زون کے حج اخراجات 4 لاکھ 27 ہزار 975 روپے ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…