جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

دنیا بھر میں رشوت کی مالیت 15 سے 20 کھرب ڈالرز ہے: کرسٹین لاگاردے

datetime 12  فروری‬‮  2019 |

دبئی (این این آئی)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹین لاگاردے نے کہا ہے کہ کرپشن میکرو معیشت پر اثر انداز ہوتی ہے اور یہ شرح نمو کے لیے مسئلہ نہیں بلکہ یہ اعتماد کے لیے بھی مسئلہ ہے۔عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے آئی ایم ایف نے

چھے ماہ قبل عالمی معیشت کو درپیش مسائل اور اس کے کم زو ر پہلوؤں کا جائزہ لیا تھا اور ان کی شناخت کی تھی۔اس سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ اگر زیادہ بدعنوانی ہوگی تو پھر اعتماد کا فقدان ہوگا ،کم آمدن پیدا ہوگی اور نوجوان لوگ اپنے ممالک کو چلانے والے اداروں پر کم اعتماد کریں گے۔لاگاردے کے تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں رشوت کی مالیت یا لاگت 15 سے 20 کھرب ڈالرز کے درمیان ہے۔یہ ایک بہت بڑی رقم ہے۔انھوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی سالانہ شرح نمو میں ایک فی صد کمی کردی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ تیل کی قیمتوں میں گذشتہ سال اکتوبر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اب بھی ان میں اتار چڑھاؤ جاری ہے او ر 2014ء سے تیل کی قیمتوں میں عدم استحکام پایا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف خطے کو مجموعی طور پر دیکھتا ہے اور وہ بالعموم ان میں تیل برآمد کرنے اور درآمد کرنے والے ممالک کے لحاظ سے فرق کرتا ہے۔ہم نے اس سال اور آیندہ سال کے لیے تیل درآمد کرنے والے ممالک کی شرح نمو کے حوالے سے پیشین گوئی یا تخمینے کو برقرار رکھا ہے۔انھوں نے لبنان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے اس ملک کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار ہیں۔ہمارا اس کے لیے کوئی پروگرام تو نہیں لیکن ہم اس سے مسلسل مذاکرات کررہے ہیں کہ اس کو پالیسیوں کے ضمن میں کیا کرنا چاہیے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…