سرگودھا(این این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کسی کو چھٹی نہیں دے سکتے این آر او کیا دیں گے۔انہوں نے سرگودھا آمد پر مئیر سرگودھا ملک اسلم نوید کے ہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران یہ بات ذہین سے نکال دیں کہ شہباز شریف کوپی اے سی کی چئیرمین شپ سے ہٹا دیا جائے گا اگر شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد لائی گئی تو پھر عمران خان کے خلاف عدم اعتماد بھی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور جہلم سے
کچھ لوگوں کی باتوں میں خان صاحب مد ہوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت چار ووٹوں سے اور صوبائی حکومت تو ایک ووٹ سے چل رہی ہے۔اس لئے کوئی ایڈونچر کرنے سے پہلے خوب سوچ لے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نواز شریف کی صحت کے حوالہ سے بلیک میل کرنا بند کیا جائے ہم نے حکومت کو تسلیم کیا لیکن اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔نواز شریف کی صحت پر سیاست کرنے والے سوچ لیں یہ لیڈر ہے جو عوام کے دلوں میں گھر بنائے ہوئے ہے۔