اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

کرن جوہرکی چہیتی کہنے پرکنگنا کوعالیہ کا کرارجواب

datetime 11  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ کنگنا رناوت کو پروڈیسرکرن جوہر کی چہیتی کہنے پر کھری کھری سنادیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں کنگنا رناوت ایسی اداکارہ ہیں جو اپنی سوچ کا اظہار کھل کرکرتی ہیں اور اس حوالے سے

وہ کسی سے نہیں ڈرتیں۔ اداکارہ نے کچھ روز قبل عالیہ بھٹ کوپروڈیوسرکرن جوہر کی چہیتی کا لقب دیا تھا اورکہا تھا کہ عالیہ کو تو کسی بھی حوالے سے اپنا بیان تک دینا نہیں آتا۔ تاہم اب اداکارہ عالیہ بھٹ بھی پیچھے نہیں ہٹیں اورانہوں نے کنگنا کوجواب دیتے ہوئے کہا کہ اگرکنگنا کو مجھ سے کچھ شکایتیں ہیں توان سے ذاتی طور پربات کریں گی، وہ کبھی بھی اداکارہ کے اس بیان سے متعلق میڈیا پرتبصرہ نہیں کریں گی۔عالیہ بھٹ نے کہا کہ وہ پہلے ہی اس بات کا اظہارکرچکی ہیں کہ انہیں کنگنا رناوت پسند ہیں اورجس طرح وہ اپنی سخت سے سخت بات کہہ جاتی ہیں وہ بھی تعریف کے قابل ہے لیکن اگرغیر ارادی طور پر میری وجہ سے انہیں کوئی تکلیف پہنچی ہے تو مجھے نہیں معلوم، لیکن میں کبھی بھی ان کے اس بیان پر کوئی بھی رد عمل نہیں دوں گی اورنہ ہی کبھی ان کی طرح اس قسم کے بیان جاری کروں گی جو میڈیا کی زینت بنیں۔اس سے قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران کنگنا نے عالیہ کا نام نہ لیے بنا یہ بھی کہا تھا کہ اس طرح کی لڑکیاں چاہتی ہیں کہ میں ان کی نئی فلموں کوخوب پروموٹ کروں لیکن وہ کبھی بھی میرے کام کو پروموٹ نہیں کرتیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…