بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے ق لیگ سے معاملات حل مگر ایم کیو ایم سے خراب ہوگئے،حکومت سے علیحدگی کی تیاریاں

datetime 10  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)تحریک انصاف کے ق لیگ سے معاملات حل مگر ایم کیو ایم سے خراب ہوگئے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں میں مناسب نمائندگی نہ ملنے پر اختلافات میں اضافہ ہوگیا۔متحدہ نے حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کردیا۔حکومتی اتحاد کے مستقبل کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔زرائع کے مطابق تحریک انصاف متحدہ قومی موؤمنٹ کو شماریات کی قائمہ کمیٹی دینا چاہتی ہے جبکہ ایم کیو ایم شماریات کی قائمہ کمیٹی لینے سے انکاری ہے۔متحدہ بضد ہے کہ

اسے توانائی ،داخلہ یا انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی دی جائے۔ایم کیو ایم پاکستان نے اس حوالے سے اپنے تحفظات سے حکومت اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کوبھی ا?گاہ کردیا ہے جبکہ ایم کیو ایم نے قائمہ کمیٹیوں میں مناسب نمائندگی نہ ملنے اور دیگر مطالبے پورنے نہ ہونے کی صورت میں حکومت سے علیحدگی پر بھی غور شروع کردیا ہے حکومتی اتحاد کے مستقبل کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا جس میں طے کیاجائے گاکہ حکومت میں رہنما ہے یا اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنا ہے۔جبکہ اسی تناظر میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے اپنے اراکین قومی اسمبلی کو اسلام ا?باد جانے سے روک دیاہے۔رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی رکن اسمبلی قائمہ کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کی کراچی قیادت میں اختلافات پہلے روز سے تھے جن میں گزشتہ دو ماہ کے دوران شدت آئی۔تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان اور میئر کراچی وسیم اختر کے درمیان سرد جنگ اور پھر قانونی نوٹسز نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی بھی ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو لتاڑتے رہے جبکہ پی ٹی آئی کراچی لیڈرشپ وفاق میں ایم کیو ایم سے اتحاد کو سیاسی مجبوری قرار دیتی رہی۔اس سے قبل بھی ایم کیو ایم نے حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دی تھی تاہم وفاق کی جانب سے متحدہ کے تحفظات دور کرادیے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…