اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود کو عہدے سے ہٹا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے صلاح الدین محسود کو آئی جی پولیس آزاد کشمیر تعینات کر دیا ہے جب کہ محمد نعیم کو آئی جی پولیس خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے۔نعیم خان اس سے قبل آئی جی پولیس آزاد کشمیر تعینات تھے۔اسٹیبلسمنٹ ڈویژن نے آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔ دریں اثناء
وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر اور کے پی کے کے چیف سیکرٹری کو بھی تبدیل کر دیا۔گریڈ اکیس کے افسر محمد سلیم چیف سیکرٹری کے پی کے جبکہ گریڈ اکیس کے مظہر نیاز رانا چیف سیکرٹری آزاد کشمیر تعینات کئے گئے ،چیف سیکرٹری کے پی کے نوید کامران بلوچ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ۔چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خواجہ داود کی خدمات سپریم کورٹ آف پاکستان کے سپرد کر دیا گیا ،خواجہ داؤد کو ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کیا جائیگا۔