پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

نیب لاہور نے پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان کو کیوں گرفتار کیا؟اس کے بعد اپوزیشن کی کس بڑی شخصیت کو گرفتار کیاجائے گا؟کیا اپوزیشن اب نیب کی کارکردگی سے مطمئن ہوجائے گی؟ جاوید چودھری کاتجزیہ‎

datetime 6  فروری‬‮  2019 |

پاکستان میں فراڈ پر دفعہ 420 کے تحت مقدمہ درج کیا جاتا ہے جبکہ امریکا میں دفعہ 420 منشیات کے عادی مجرموں کے لیے استعمال ہوتی ہے‘ امریکا میں ہر ایک کلومیٹر بعد فاصلے کا سنگ میل بھی لگایا جاتا ہے‘ نشئی لوگ جہاں 420 کا سنگ میل دیکھتے تھے یہ اسے اکھاڑ کر لے جاتے تھے‘ امریکا کی ہائی وے اتھارٹی نے اس مسئلے کا ایک دلچسپ حل نکالا‘

اس نے جہاں جہاں 420 آتا تھا وہاں اس نے 419 اعشاریہ نو کا بورڈ لگا دیا‘ پورے امریکا میں 420 کے بورڈ کی چوری رک گئی‘ آج نیب نے بھی یہی کیا‘ اپوزیشن نیب کو حکومت کا ان ہولی الائنس کہتی تھی لیکن آج نیب لاہور نے پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان کو آف شور کمپنیوں اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار کرکے 420 کو 419 اعشاریہ نو کر دیا‘ علیم خان پہلی حکومتی گرفتاری ہیں‘ اس گرفتاری پر عوام کا خیال تھا حکومت پروٹیسٹ اور اپوزیشن خوش ہوگی لیکن ردعمل بالکل مختلف نکلا، توقع سے برعکس یہ ردعمل کیوں ہے‘ اس گرفتاری کو اپوزیشن کی ایک اور بڑی گرفتاری کا پیش خیمہ بھی قرار دیا جا رہا ہے‘ وہ گرفتاری کون سی ہو سکتی ہے اور نیب نے بہرحال علیم خان کو گرفتار کرکے نیوٹرل ہونے کا ثبوت دے دیا‘ کیا اپوزیشن اب نیب کی نیوٹریلٹی سے مطمئن ہو جائے گی‘ یہ تمام سوال ہمارے آج کے پروگرام کا حصہ ہوں گے‘ہم یہاں وقفہ لیں گے لیکن وقفے سے قبل ہم سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے بات کریں گے‘ یہ کل ورلڈ سمٹ میں شرکت کیلئے سیؤل جا رہے تھے لیکن انہیں فلائی کرنے سے روک دیا گیا‘ گیلانی صاحب یہ فرمائیے گا کیا آپ کو معلوم تھا آپ کا نام ای سی ایل پر ہے۔ آپ کس کو اس سلوک کا ذمہ دار سمجھتے ہیں حکومت یا نیب کو۔ آپ اس سلوک کے خلاف اب کیا آپشن لیں گے۔ گیلانی صاحب آپ کا بہت بہت شکریہ۔ ہمارے ساتھ رہیے گا۔



کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…