اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری روکتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کے نرخوں میں اضافے اور لوڈ شیڈنگ پر شہری حلقوں اور اپوزیشن کے احتجاج کے بعد حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری روک لی گئی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سمری کو سوچ بچار کے لیے اپنے پاس رکھ لیا ہے